0

لیاقت آباد میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار

لیاقت آباد میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار
ہزاروں خاندان کی زندگیاں خطرے میں پر گئیں
محمکہ صحت کی کارکرگی پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔
کراچی کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے عناصر سرگرم ہوگئے۔ نام نہاد ڈاکٹرز جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار سے شہر قائد میں نا صرف سادہ لوح عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالا جا رہا بلکہ جعلی دوائیاں دے کر شہریوں کی زندگیاں مذید خطرے میں پڑ گئی۔
شہر قائد میں سب سے زیادہ عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار متوسط اور گوٹھوں میں ہے جہاں چھوٹے بڑے کلینک کھول کر مقامی آبادی پر تجربات کئے جاتے ہیں۔
سروے کے مطابق ان جعلی عطائی ڈاکٹرز کے میڈیکل اسٹورز بھی قائم ہیں جہاں سے ذائد المعیاد اور غیرمعیاری دوائیں دے کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جاتیں ہیں۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے مین
لیاقت آباد سی ایریا لیاقت آباد بھائی جنرل اسٹور والی گلی میں واقع محمد احمد میڈیل سینٹر نامی کلینک میں جہاں غیررجسٹرڈ اور عطائی ڈاکٹرز پریکٹیس کرتے ہیں وہاں سے نا صرف جعلی اور ذائد المیاد دوائیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جعلی ڈاکٹرز اور غیرمعیاری دوائیوں کے باعث کئی انسانی کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں تاہم محمکہ صحت اور انتظامیہ کا کسی قسم کا ایکشن نا لینا۔ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ کالی بھیڑیں سفید کوٹ میں ملبوس قصائیوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔
محمکہ صحت کو گلی کوچوں اور گنجان آبادیوں میں بنے عوام الناس کے جان و مال سے کھیلنے والے جعلی اسپشلیٹ اور خودساختہ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نا کرنے سے یہ ناسور پورے شہر میں سرائیت کرکے معاشرے کو مفلوج بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں