0

گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار.

شہر قائد میں گزشتہ ماہ مئی 2023 ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔
مئی 2023 میں شہر قائد کے مختلف علاقوں سے مسلح افراد نے 18 گاڑیاں چھین لی گئی جبکہ 147 کے قریب قیمتی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل چھینے اور چوری ہونے کے واقعات میں بھی خطرناک اضافہ دیکھنے کو ملا گزشتہ ماہ 628 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ شہرقائد کے مختلف علاقوں سے 4580 سے ذائد موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ یومیہ 168 شہری اپنی قیمتی موٹرسائیکل سے محروم ہوتے رہے۔ جوکہ گزشتہ ماہ چوری ہونے والی تعداد سے زیادہ ہے۔ جس سے قانون نافذ کرنے والوں کی کاررکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور چھینا جبھپٹی کے واقعات کو لگام دینے کے بجائے صرف پریس کانفرنس اور زبانی دعوے کے سوا کچھ نہیں تھا۔

اسی طرح اگر موبائل چھینے جانے کے اعداد و شمار اکھٹے کئے جائیں تو گزشتہ ماۃ مئی 2023 میں شہر بھر کے مختلف علاقوں سے 2472سے زائد موبائل فون چھین لئے گئے۔ بھتہ خوری کے بھی 3 واقعات پیش آئے جبکہ قتل و غارت گری کے واقعات میں 69 کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں