آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا ٹکٹ کاٹ دیا.
سرجانی ٹاوّن روزی گوٹھ کی رہائشی مہہ جبیں نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر واردات انجام دی۔
سرجانی ٹاوّن کی رہائشی ملزمہ مہہ جبیں نے اپنے وڈیو بیان میں اعترافی بیان دے دیا۔
چند روز قبل سرجانی ٹاوّن سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ جسے خودکشی کی کوشش دی گئی
36 سالہ مقتول کا نام سہیل سہیل ولد نصیر تھا جسے انتہائی چالاکی سے کھانے میں نشے کی گولیاں ملا کر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو ٹانگ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کے مقتول نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے تحیقات کا آغازکیا تو یہ سامنے آیا کہ سہیل کو باضابطہ پلاننگ کے تحت قتل کیا ہے۔ اس حوالے سے جب مقتول کی بیوی سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتا چلا کے مہہ جبیں کے تعقات اس کے مکان مالک سے تھے جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت سہیل کو راستہ سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔ جس کے تحت اس نے مالک مکان کے ساتھ مل اپنے شوہر کو رات کے کھانے میں نشہ آور ادویات ملا کر بے ہوش کر دیا۔ جس کے بعد غنودگی میں پھندا لگا کر ٹانگ دیا۔ یہ ساری واردات مہہ جبیں نے اپنے مالک مکان اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر دی جس کا بعد میں تفتیش کاروں نے پول کھول دیا کہ یہ سانحہ خودکشی کا نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کی واردات ہے۔ اس حوالے سے مہہ جبیں نے اپنے وڈیو بیان میں انکشاف کر دیا پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرکے لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں٫
