ڈسٹرکٹ کیماڑی کے آل کراچی ماربل ایسوسی ایشن کے ذمہ دارانان اور عہدے داران کے وفد کی ایس ایچ او پاک کالونی سے ملاقات۔
اس ملاقات میں علاقے میں ہونے والی لاء اینڈ آرڈ کے حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس پر ایس ایچ او پاک کالونی نے وفد کو یقین دھانی کرائی کے تاجروں کے درپیش مسائل کو ہر ممکن طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اور علاقہ میں پولیس پیٹرولنگ کے گشت کو بھی بڑھایا جائے گا تاکہ علاقہ مکینوں اور تاجروں کو تحفظ کا احساس اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او پاک کالونی عبدل خالق نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
ایس ایچ او پاک کالونی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ علاقے میںکسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کو دیکھیں
تو فورآ مدد گار ون فائیو یا پولیس کو مطلع کریں ہم اور آپ مل کر ہی جرائم کو شکت دے کر علاقہ میں امن و امان قائم رکھ سکتے ہیں.