عمران خان 0

چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا.

کراچی سے گرفتاریاں

پولیس حکام کے مطابق شہر قائد میں اور جلاؤ گھیراؤ بد امنی پھیلانے والے کے خلاف کریک ڈاؤن، 250 سے افراد گرفتاران گرفتار ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں

احتجاجی مظاہرین نے شہر میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہچنایا جس کے باعث کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان بھی گرفتار کرکئے گئے ہیں۔ پولیس حکام

زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا جبکہ دیگر شرپسند عناصر کی مزید گرفتاری متوقع ہے۔
مشتعل ہجوم نے پولیس رینجرز کی چوکیوں کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے لوٹ مار بھی کی۔ جبکہ کئی مقامات پر قانون نافذ کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا .

بد امنی پھیلانے والے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں
انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مرکزی لیڈران اور رہنماء بھی شامل ہیں

عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ لاڑکانہ ڈویژن میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لئے گئے
پولیس ذرائع کے مطابق ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سرکردہ اور احتجاج کرنے والے کارکنان کے خلاف درج کئے گئے
اندرون سندھ
اندرون سندھ لاڑکانہ میں 2 قمبرشہدادکوٹ میں 2 شکارپور میں 2 اور کندھکوٹ کشمور میں بھی 2 مقدمات درج کیے گئے پولیس ذرائع
لاڑکانہ ضلع کے مارکیٹ اور رتودیرو تھانے میں مقدمات درج ہوئے

قمبرشہدادکوٹ کے قمبر سٹی اور اے سیکشن تھانے میں مقدمات داخل ہوئے

شکارپور کے نیوفوجداری اور لکھی در تھانہ۔کندھکوٹ کشمور کے تھانہ اے سیکشن اور کشمور تھانے میں مقدمات داخل ہوئے

ضلع جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کوئی مقدمہ تاحال درج نہ کیا جاسکا پولیس ذرائع

لاڑکانہ۔تمام مقدمات سرکار کی مدعیت کے بجائے پرائیوٹ افراد کی جانب سے درج کروائے گئے پولیس ذرائع

لاڑکانہ۔مقدمات میں پاکستانی اداروں کے خلاف نعرے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور بغاوت پھیلانے کی دفعات کے تحت درج پولیس ذرائع

لاڑکانہ۔پولیس کے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے ذرائع

لاڑکانہ۔ متعدد کارکنان گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع
درج مقدمات میں لاڑکانہ سے 4 اور شکارپور میں 2 کارکنان کو گرفتار کیا ہے پولیس ذرائع
گرفتار کارکنان میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی سمیع اللہ ابڑو اور قادر بھٹی ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں .

انٹرنیٹ سروس کی بندش

ملک انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیان سامنے آگیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔
عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں