0

گزشتہ ماہ جرائم کے ہونے والے واقعات

رواں برس شہر قائد میں گزشتہ اپریل2023 ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں سے 18 گاڑیاں چھین لی .
جبکہ 143 گاڑیاں چوری کر لی گئی مجموعی طور پر 161 شہری اپنی قیمتی گاڑیوں سےمحروم ہوئے۔ اسی طرح شہر کے ٘مختلف علاقوں سے 165 موٹرسائیکل چھینی گئیں جبکہ 4408 موٹرسائیکل چوری کر لی گئیں۔ مجموعی طور پر 4873 شہریوں کو پیدل کر دیا گیا۔ اگر اوسطآ نکالا جائے تو صرف 30 دنوں میں یومیہ 163 گاڑیاں قانون نافذ کرنے والوں کے ناک کے نیچے سے چھینی یا چوری کی جا رہی تھی۔
تمام تر فوٹو سیشن اور بیان بازیوں کے باوجود بھی موبائل چھینے اور چوری ہونے کے واقعات میں کمی نا لائی جا سکی اپریل کے صرف 30 دنوں میں 2253 موبائل فون شہر کے مختلف علاقوں سے چوری یا چھین لئے گئے۔ جن میں گزشتہ ماہ اغواء برائے تاوان کے 1 واقعہ بھی رپورٹ ہوا، اسی طرح بھتہ خوری 1 واقعہ بھی منظر عام پر آیا اور 1 بینک ڈکیتی کا واقعہ بھی پیش آیا۔ ۔ قتل و غارت کے واقعات میں بھی کسی طور کمی نا لائی جا سکی۔ گزشتہ ماہ 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں