0

ہم اور ہمارے بچے!

“ہم اور ہمارے بچے”
از قلم فہیمہہ احمد
فی زمانہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس جدید دور میں آج کل کے بچے اپنے اماں ابا کے زمانے کے کھیل بھولتے جا رہے ہیں۔
اگر ایک عشرہ پیچھے دیکھیں تو حالات ایسے نا تھے۔
لیکن آج کل کے بچے ٹیکنالوجی میں ہی اپنے دوست ڈھونڈتے ہیں۔
اس جدت نے ہماری نسلوں کو خود سے اتنا قریب کردیا ہے کہ وہ بس اسی کے ہوکر رہ گئے ہیں ۔
اس ٹیکنالوجی میں ٹچ موبائل، آئی پیڈ اور آئی فون ہی بچوں کے قریبی دوست ہوگئے ہیں۔
دیکھا جائے تو ان سے بچوں کو کئی معاملات میں آسانی بھی ہے جیسے پڑھائی وغیرہ میں، لیکن بچوں نے تو گویا اسے ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا ارادہ بدلو .
وہ ان چیزوں سے اتنا قریب ہوگئے ہیں کہ صبح آنکھ کھلتے ہی اپنے میسج چیک کیے بغیر انہیں چین نہیں آتا۔
پہلے دور میں بچوں کو چھٹیاں ہوتیں ،تو بچے بچیاں اپنے کھیل آنگن میں کھیلا کرتے تھے اور آج کے بچے ہوں یا بچیاں موبائل اور آئی پیڈ میں گیمز کھیلتے ہیں۔ اور یہی نہیں ان کے دوست بھی ایسے ہی آن لائن گیمز کھیلنے والے ہوتے ہیں۔ حتی کہ ایک دوسرے کو وقت کی ترتیب بتا دیتے ہیں تاکہ سب مل کر گیم سے لطف اندوز ہو سکیں۔
پہلے دور میں لڑکے بالے کرکٹ،ہاکی،فٹ بال جب کہ لڑکیاں آنکھ مچولی،پیل دوج،چھم چھم کھیلتی نظر آتی تھیں لیکن اب ان سب کی جگہ موبائل اور آئی پیڈ نے لے لی ہے۔
المختصر ٹیکنالوجی سے ترقی ضرور ہوئی ہے لیکن بچوں نے اپنا سب کچھ اسے ہی مان لیا ہے جو کہ ایک معاشرتی زندگی میں بگاڑ کا پیش خیمہ ہے۔
ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کو وقت دیں انہیں دوبارہ پرانے کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی دونوں طرح صحت مند رہیں۔ اور اس طرح صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں