شہر قائد میں رواں برس فروری 2023 میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔
سال نو بھی کراچی کے عوام خوشگوار ثابت نا ہو سکا۔ گزشتہ ماہ مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں سے 15 کے قریب گاڑیاں چھین لیں جبکہ 163 کے قریب گاڑیاں چوری کر لی گئی مجموعی طور پر 178 کے قریب گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں۔
اسی طرح شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل کی تعداد 326 جبکہ 4054 سے زائد قیمتی موٹرسائیکل چوری کرکے قانونی کی بالا دستی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ مجموعی طور گزشتہ ماہ فروری کے صرف 28 دنوں میں یومیہ 156 سے ذائد موٹرسائیکلیں کامیابی سے چوری یا چھینی جاتی رہیں۔
Also Read This: Change your mind
اسحلے کے زور پر موبائل فون چھینے جانے کے واقعات بھی جوں کے توں رہے گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے مسلح افراد 2255 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
بھتہ خوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا فروری 2023 میں بھتہ خوری کے چار واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مختلف
وجوہات شہر قائد میں 49 افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے۔