Breaking News

عوام اور ملک دشمن ایجنڈے

آج آخرکار حکومت نے کافی عرصہ گزرنے کے بعد عمران خان کے عوام اور ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
سب سے پہلے تو اس کے وزیر اعظم،  وزیر داخلہ  اور سیکورٹی فورسز کے آفیسرز پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کا فل بنچ جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شامل ہوں اس پر مشتمل کمیشن بنائیں جو عمران خان کے الزامات اور اس پر ہونے والے حملے کی مکمل تحقیقات کریں اور تمام حقائق منظر عام پر لائیں۔ اس کے ساتھ یہ کمیشن ارشد شریف کے کینیا میں ہونے والے قتل کی بھی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا تیسرا دن

یہ بہت بروقت اور اہمیت کا حامل فیصلہ ہے اور اب عمران خان کے لیے بھی یہ موقع فراہم کرے گا کی وہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے مواد پیش کریں امید ہے کہ کوئی بھی فریق اس سے اختلاف نہیں کرسکتے گا اور اس کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ سب لوگوں کو ماننی پڑے گی اس سے تمام شکوک وشہبات کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی اور بہت سارے  شواہد سامنے آئیں گے۔
اس کے بعد اب کسی قسم کی احتجاجی سیاست کا جواز باقی نہیں رہ جاتا اور عوام کو ان کے روزمرہ کے معمولات میں رکاوٹیں کھڑی نہیں ہونی چاہیے۔
اس کے علاوہ حکومت نے امن و امان کو قابو کرنے اور عوام کے جان و مال اور حکومتی املاک  اور اداروں کے تحفظ کیلئے آئین میں دئیے گئے اختیارات کو وفاقی طور پر صوبوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ان شرپسندوں عناصر کی سرکوبی میں مدد ملے گی جو اپنے مذموم مقاصد کے لیے عوام اور ملک کو تباہی و بربادی کے خواہشمند ہیں۔

آج پاکستان تاریخ کے بدترین قدرتی آفات سے دوچار ہے اور پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور سندھ اس سے شدید متاثر ہیں اور ان کی بحالی کا بہت مشکل کام باقی ہے اور اس کے لیے بہت سے وسائل درکار ہیں جس کے لیے حکومت تمام دنیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل حاصل کر کے نہ صرف لوگوں کو ان کے گھروں میں دوبارہ سے آباد کیا جائے بلکہ ان کو دوبارہ سے اپنے پاوں پر کھڑا کیا جائے تاکہ وہ ہماری زرعی شعبے میں جو نقصانات ہوے ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے اور عوام کو اناج کی قلت اور مہنگائی سے بچایا جا سکے۔ یہ بہت بڑا کام ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اسوقت اس ایجنڈے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جس قدر جلد ان متاثرین کی بحالی کا کام ہو گا اسی قدر جلد ان دونوں صوبوں میں الیکشن کرانے کے قابل ہو سکیں گے اور جلدی انتخابات کے لئے فضا ہموار ہو گی۔

About admin

Check Also

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *