Breaking News

سی پی ایل سی کی جانب سے پروگرام

سی پی ایل سی کی جانب سے اسکول کے طلباء و طالبات کے لئے روڈ سیفٹی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں فعال ادارہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (CPLC) نے کٹیانہ میمن سکول کے طلباء کے لیے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر سندھ پولیس ایکسیڈنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے انچارج علی سہاگ اور ٹریفک مینجمنٹ سی پی ایل سی کے ٹاسک فورس کے سربراہ ایم ساجد تھیپڈا والا نے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس سیشن میں طلباء کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ جن میں
چیف سی پی ایل سی سٹی زون جناب سریش کمار، ایس پی سٹی جناب علی مردان کھوسو،
جناب نور الحق صاحب ایس پی ٹریفک ،جناب جنید الرحمان، صدر روٹری کلب کراچی ،
جناب آصف فینسی چیئرمین کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ، فاروق سنگانی صاحب
جناب عتیق روزی KMA ایجوکیشن بورڈ سمیت دیگر معززین شامل تھے اس موقع پر صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے بھی موجود تھے سی پی ایل سی کی جانب سے شرعاء طلباء و طالبات کو سرٹیفکٹ بھی فراہم کئے گئے۔

 

About admin

Check Also

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *