Breaking News

جرائم کو ہوا دینے والے پولیس اہلکار

جرائم کو ہوا دینے والے پولیس اہلکار

سندھ پولیس میں منشیات فروشی جیسے گھناوّنے دھندے میں ملوثاور اس کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام منظرعام پر آگئے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اسٹیشن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل
جہانگر۔ ہیڈ کانسٹیبل شعیب تنولی جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ہی کی حدود میں آنے مزید تھانے جن میں علاقے میں پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں تعینات اہلکار ندیم عرف کیپٹن
سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات اہلکار فیضان شاہ جبکہ تھانہ شرف آباد میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عبدلخالق جبکہ گبول ٹاوّن تھانے میں تعینات کاشف نامی اہلکار منشیات جیسے گھناوّنے کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی میں براہ راست ملوث ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں آنے والے تھانہ جات جن میں پولیس اسٹیشن پاکستان بازار میں تعینات عمران صابر

یہ بھی پڑھیں۔  ایس ایچ اوز کی سرپرستی میں جرائم

عرف ارمان واسطی۔ اور پیر آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمر
منشیات فروشی میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ۔ ضلع ملیر کی حدود میں آنے والا ملیر کینٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل امجد خان جبکہ پولیس اسٹیشن قائد آباد میں تعینات سیف الرحمان عرف سیفو۔ بن قاسم پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار معشوق علی جبکہ بن قاسم تھانے میں ہی تعینات گل زیب نامی اہلکار منشیات کا زہر انسانی رگوں میں اتارنے میں اپنا اہم کردار ادا کر ہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سٹی کی حدود میں آنے والا گارڈن پولیس اسٹیشن بازی لے گیا۔ ایک ہی تھانے سے تین اہلکار جن میں کانسٹیبل ستار، کانسٹیبل نوید، اور کانسٹیبل راشد نامی اہلکار اس گھناونے اور مجرمانہ فعل میں ملوث ہیں۔

About admin

Check Also

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *