شہر قائد میں قصابوں نے بھی شہریوں کی زندگی سے کھیلنا شروع کردیا
بیمار اور خطرناک بیماریوں میں جانور فروخت۔ شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلایا جانے لگا۔ کراچی کے علاقے ضلع شرقی کے علاقے سہراب گوٹھ و اس کے اطراف میں غیر مقامی افراد کے ہاتھوں سستے داموں بکنے والے گوشت سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ۔ جانوروں میں پھیلنے والے وائرس لمپی اسکن کے باوجود انتظامیہ نے مبینہ طور پر قصابوں سے بھاری رشوت کے عوض خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کم و بیش پچاس سے زائد سرکاری مذبحہ خانے موجود ہونے اور متعدد نشاندھی کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ پولیس کی آشیرباد کے بعد سہراب گوٹھ کے علاقوں میں غیر قانونی مذبحہ خانے بند نہیں کروائے جاسکے یہ غیر قانونی مذبحہ خانے گھر کے اندر بنا رکھے ہیں واضح رہے سہراب گوٹھ جیسے علاقوں میں پولیس اور شہری انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث قصابوں نے شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو مذبحہ خانوں میں تبدیل کررکھا ہے جہاں پر شہر کے معروف ہوٹلز اور ریسٹورانٹ پر آنے والے شہریوں میں بھی خوف و ہراس پایا جانے لگا۔ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کو بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کیا جارہا ہے تاہم محکمہ صحت اس پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر میں موذی قسم کے امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے اکثر قصاب بیمار، نیم مردہ اور بوڑھے جانور نصف قیمت پر یا اس سے بھی کم پیسوں میں خرید لیتے ہیں جن میں سے بہت سے جانوروں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں مذبحہ خانے تک لے جانا بھی گھاٹے کا سودا بن جاتا ہے اس وجہ سے ان جانوروں سڑکوں اور گلیوں یا مویشی منڈیوں میں ہی ذبح کر دیا جاتا ہے ان کے گوشت کے بڑے بڑے پارچے تھیلوں میں ڈال کر بازار میں موجود دکانوں پر پہنچا دیا جاتا ہے
یہ بھی پڑھیں۔ چوری ڈکیتی کے واقعات
مضر صحت گوشت کی فروخت پولیس و انتظامیہ کی چشم پوشی اس قسم کے قریب المرگ جانوروں کو قصابوں کی زبان میں شکار کہا جاتا ہے زرائع نے بتایا ایسے بیمار قسم کے جانور انتہائی کم قیمت میں خریدے جاتے ہیں واضح رہے سہراب گوٹھ کے علاقوں غیر سرکاری مذبحہ خانوں میں بیمار لاغر اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا خانوروں کو بغیر کسی ڈاکٹر اور کسی سرکاری مہر کے بغیر ہی زبح کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے لئے سہراب گوٹھ کے علاقہ نوگو ایریا ظاہر کیا جاتا ہے جہاں پر ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کھلے عام دکانوں پر مضرصحت گوشت فروخت کرتے دکھائی دیئے جاتے ہیں شہر قائد کے علاقوں میں بڑے کا گوشت سرکاری نرغ کے باوجود 880 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے متصل علاقوں میں بڑے کا گوشت 600 سے 650 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اگر ضلعی انتظامیہ نے فی الفور کارروائی نا کی تو بہت سے موزی امراض کا خطرہ لاحق ہے
Irixahi Uwajii qoj.qqse.cidnews.info.unp.iu http://slkjfdf.net/
Avuroye Acasim orq.jrgf.cidnews.info.umn.wb http://slkjfdf.net/