0

غیر قانونی مذبحہ خانوں بھرمار

ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ میں غیر قانونی مذبحہ خانوں بھرمارشہریوں کو لاغر اور لپیز کی بیماریوں والے جانور کھلانے کا انکشاف۔
 
کراچی  شہر قائد کے علاقے میں سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن کی حدود ایوب گوٹھ میں کھلے عام لاغر، بیمار اور لیپز جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا جانوروں کا انساوں کا کھلانے کا انکشاف۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا جانوروں کو ایوب گوٹھ کچی پٹی میں کاٹ کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع حاجی سلطان عرف ٹینکر والے نے مبینہ طور پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ہیڈ محرر کی سرپرستی میں غیرقانونی کمیلہ قائم کر لیا۔ باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایوب گوٹھ میں قائم مختلف غیرقانونی مذبحہ خانوں کو پولیس کی باقاعدہ سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث ڈی سی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ ، کمشنر کراچی، کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ وسیع پیمانے پر غیر قانونی مذبحہ خانے قائم ہیں جس پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائم غیرقانونی مذبحہ خانے
ا یسٹ پاکستان وٹرنری ایکٹ 1967 ء کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کو 1974ء میں ایکٹ بنا کر نافذ کیا گیا تھا نافذ کردہ ایکٹ کے مطابق جانوروں کا طبی معائنہ، ذبیح کے بعد پوسٹ مارٹم کرنا، گوشت کو انسانی جانوں کے لئے صحت مند قرار دینے کے ساتھ بلدیہ کا صحت مند ماحول میں گوشت کی فروخت کرنا اور ٹیکس کی وصول کا نظام وضح کیا گیا تھا۔ تاہم ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تمام ترقانونی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے عوام کو مرے ہوئے اور مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا جانوروں کا گوشت کھلے عام کاٹا اور فروخت کیا جارہا ہے۔
خود ساختہ مذبحہ خانوں کے باعث عوام کو یہ بھی معلوم نہیں چل سکے گا کہ وہ حلال جانور کا گوشت کھا رہے ہیں یا کسی مرے ہوئے یا بیمار جانور کا گوشت خرید رہے ہیں۔
بغیر لائسنس کسی مہر اور ڈاکٹر کی موجودگی کے بناء جانوروں کی خرید و فروخت اور ان کو حلال کرنا انتہائی مشکوک بن جاتا ہے۔ واضع رہے پولیس اسٹیشن سہراب گوٹھ کی حدود میں کئی مقامات پر غیرقانونی مذبحہ خانے قائم ہیں جس کے باعث اس گوشت کو خریدنے والے مختلف عارضی اور دائمی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
اگر بروقت روک تھام نا کی گئی کسی بھی وبائی امراض کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

غیر قانونی مذبحہ خانوں بھرمار“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں