0

اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
محمکہ پولیس میں کے ڈیپارٹمنٹ میں ابھی بھی ایسے روشن چراغ موجود ہیں جو انتہائی فرض شناسی سے عوام کی بہتری کے لئے  محدود وسائل  کے باوجود تمام تر صلاحیتوں  کو بروئے کار لاتے ہوئے  انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔
سندھ پولیس میں ایسا ہی جوان جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اسٹیشن بلال کالونی میں بطور ایس آئی او کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن کا نام راشد حسین ہے۔
جنہوں نے کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کے تھانہ جات میں بطور ایس ایچ اور ایس آئی او کی خدمات انجام دیں جن میں کراچی ، خواجہ اجمیر نگری، سرجانی سمیت دیگر اہم حساس تھانوں میں کام کر کے بہت سے پیچدہ  کیسز حل کئے۔

سندھ پولیس میں قابل اور ایماندر سمجھے جانے والے سید راشد حسین شاہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ  حل کیا .جس میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع کچرا کنڈی کی سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

وقوعہ سے کوئی شواہد نا ملے۔ جس میں نا تو مقتولہ کا نام معلوم ہوسکا نا عمر کا تعین ہوسکا قتل کی وجوہات بھی نامعلوم تھیں اور اس کیس میں مقتولہ کے قاتلوں کا سراغ بھی نہیں معلوم تھا ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد راشد حسین کے پاس یہ کیس آیا۔ افسران بالا کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی جانفشانی سے ٹیکنیکل بنیادوں پراس کیس کی تفتیش شروع کر دی اور صرف ایک ہفتہ کے قلیل مدت میں اس کیس کو منتقی انجام تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں؛ زمینوں پرقبضے نیا سسٹم متعارف ہوگیا

 تیس سالہ سالہ مقتولہ شمائلہ عرف صبا کو علی رضا ولد عبدالرشید نے قتل کیا تھا۔ جوکہ نیوکراچی سیکٹر فائیو جی  اشرف کالونی کے ایک مکان میں کرائے میں رہائش پزیر تھا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد انتہائی سنسنی خیز انکشاف کئے کہ اس کے شمائلہ کے ساتھ  جسمانی تعلقات تھے اور اکثر و بیشتر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔  وقوعہ کی شب  بھی مقتولہ کو اپنی نفس کی تسکین کرنے لایا تھا اور مگر شمائلہ اصرار کر رہی تھی کہ اس سے شادی کرو ورنہ اس گناہ کے کاموں سے مجھے سخت نفرت ہوگئی ہے۔ شادی کا سن کر قاتل غصے میں آگیا اور اسی لڑائی جھگڑے کے دوران مقتولہ کو ڈرانے کے لئے پستول نکال لیا اور گولی چلنے کے باعث شمائلہ عرف صبا ہلاک ہوگئی۔ جس کی لاش کو دو دن تک گھر میں چھپا کر رکھا تاہم لاش میں سے تعفن اٹھنے لگا توشمائلہ کی لاش کو بوری میں بند کر کے موٹرسائیکل میں لے جا کر نیوکراچی اپنا لان کے کچرا کنڈی میں پھینک آیا۔

پولیس کے تفتیشی افسران نے سفاک قاتل کی پستول، وقوعہ کے روز چلائی گئی گولیاں ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل اورقتل کی اس واردات میں ہونے والے دیگر شواہد اکھٹے کرلئے۔

بدقسمتی سے محکمہ پولیس میں موجود ایسے فرض شناش اور ایماندار افسران تاحال افسران بالا کی نگاہوں سے دور ہیں جن کی سفارش یا بڑے افسران سے زاتی تعلقات نا ہونے کے باعث محکمہ پولیس کے افسران بالا کی نظروں سے دور ہیں اور تاحال کوئی تعریفی اسناد یا نقد انعام سے محروم ہیں۔

 

اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
مقتولہ۔ شمائلہ عرف صبا
پولیس اسٹیشن بلال کالونی ایس آئی او سید راشد حسین شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے ”اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں