کراچی(کرائم رپورٹر/الماس خان )
شہر کے متعدد مقامات پر لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کے واقعات
نبی بخش رامسوامی میں پولیس موبائل کا بڑا ڈاکہ، کمپاؤنڈ کے تمام مکین کنگال، خاتون افسر واردات سے لاعلم نکلی، نارتھ کراچی’ گبول ٹاؤن’گلزار ہجری’ منگھوپیر’ کورنگی’ بلال کالونی اور فیڈرل بی ایریا سمیت شہر کے متعدد مقامات پر لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کے واقعات شہریوں سے لٹیرے لاکھوں روپے اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔ شہر قائد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ‘
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی کے نبی بخش پولیس اسٹےشن کی حدود میں واقع پیر الٰہی بخش کمپاؤنڈ میں پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے بڑی واردات کی تلاشی کے نام پر نصف درجن سے زائد رہائشی مکانات سے تمام افراد کو باہر نکال کر شناخت کے عمل پریڈ کرایاگیا جس کے بعد شناختی کارڈ او رموبائل فون اکٹھے کئے گئے واردات میں دو اہلکاروں نے یونیفارم زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دیگر تمام سادہ لباس مسلح اہلکار شامل تھے باہر کھڑے تمام افراد سے موبائل فون اکٹھا کرنے کے بعد پولیس موبائل میں سوار مبینہ اہلکار 10 سے زائد افراد کے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے رہائشی کو جھانسہ دیاگیا کہ کل صبح آپ کو پولیس اسٹےشن بلایاجائے گا اپنے موبائل فون شناخت کے بعد واپس لے جانا دو روز گزرگئے پیر الٰہی بخش کمپاؤنڈ کے مکین راہ تکتے رہ گئے نبی بخش پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔خاتون ایس ایچ او سب انسپکٹر تسنیم اقبال واردات سے لاعلمی کا ظہار کرتی رہی ،ادھر جمیل نامی شہری نے بتایا کہ پولیس سے رابطہ کیاگیا تھا مگر ابتدائی طورپر رویے سے خوفزدہ ہوکر دوبارہ پولیس سے رابطہ نہ کرسکے
یہ بھی پڑھیں: زمینوں پرقبضے نیا سسٹم متعارف ہوگیا
۔ بلال کالونی پولیس اسٹشن کی حدود میں واقع سیکٹر 5/E دن دیہاڑے وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی مسلسل بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ رواں ہفتے جونہی شہری بینک سے رقم لے کر نکلا لٹیروں کی ٹیم نے تعاقب شروع کیا گھر کی دہلیز پر 25 لاکھ روپے نقدی شہری سے لوٹ لی گئی۔ اس نوعیت کی وارداتیں بلال کالونی پولیس اسٹیشن میں معمول کا حصہ بن چکی ہے۔ منگھوپیر میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی شہری سے اس کا موبائل فون اور نقدی لوٹ لی گئی۔ اسلحہ تھامے ملزمان نے لوٹ مار کی ہے اور فرار ہوگئے واقعے سے متعلق منگھوپیر پولیس کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ادھر سچل پولیس اسٹےشن کی حدود میں واقع گلزار ہجری کے مقامی برانچ سے رقم لے کر نکلنے والے باپ بیٹے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب لٹیروں کاشکار بن گئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی جس پر واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ ۔ ملزمان نے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے واردات کی باپ جان بچاتے ہوئے بچ نکلا بیٹے لٹیروں کاشکار بن گیا۔ ملزمان نوجوان سے بینک سے نکالی گئی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
اسی طرح گبول ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھی واردات ہوئی بینک سے رقم نکالنے والے شہری سے تین لاکھ روپے چھین لئے گئے واردات نیو کراچی کے گودھرا کیمپ کے لیبر اسکوائر کے قریب ہوئی۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5/L میں بھی بڑی واردات ہوئی چار رکنی ڈکیت گروہ نے ناگن چورنگی کی ایک نجی بینک کی برانچ سے22لاکھ روپے نقدی نکالنے والے شہری کو لوٹ لیا یہ واردات بھی تعاقب کے بعد ہوئی۔کورنگی نمبر 5 کے اپوا اسکول کے قریب سہیل نیٹ کیفے والے کی گلی میں ملزمان نے گلی کی دہلیز پربیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے واردات میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان شامل تھے۔ فیڈرل بی ایریا کے دستگیر9 میں بھی واردات ہوئی۔ مسلح لٹیروں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر لوٹا موبائل فون نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔نارتھ کراچی کے سیکٹر 11/B میں دوپہر 2بجے سید محمد طاہر کے گھر میں واردات ہوئی ڈاکو گینگ میں تین مسلح ملزمان شامل تھے گروہ نے مدعی کے گھر میں واردات کے دوران ایک لاکھ 50ہزار روپے نقدی دو انگوٹھیاں’ چین اور کان کی بالیاں اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے سرسید پولیس نے واقعہ رپورٹ کیا ہے۔ ادھر سیکٹر11/Aمیں بھی واردات ہوئی امجد طاہر نامی شہری نے بتایا کہ گھر کے باہر پہنچا تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور بھاری نقدی لوٹی اور فرار ہوگئے۔
2 تبصرے ”لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کے واقعات“