0

جـرائم کے اعـداد و شـمار

شــہر قائـد میـں مئــی 2022 کـے صـرف 30 دنوں کـے دوران مـیں ہـونے والـے جـرائم کے اعـداد و شـمار سـامنے آگـئے۔ جانـنے کے لئـے رپـورٹ پڑھیـں۔

▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭

جـرائم کے اعـداد و شـمار سـامنے آگـئے۔
 جــون 2022 کا مہینہ بھـی کــراچی کے عـوام کے لئے خوشگوار ثابت نا ہو سکا۔ کـراچی میـں گـذشتہ ماہ مسـلح افراد نـے شـہریوں سے 10 گاڑیاں چھین لی گئی جبکہ178 کـے قریب شـہر بھر سے گاڑیاں چوری کر لـی گئیں۔
 اِسـی طرح صـرف جون کے مہیـنے میـں شـہر بھـر سـے  موٹرسائیـکل چھینـے کـی تـعداد  456 رہـی جـس کـی گـذشتہ ماہ تعداد 383 تھـی رہی اسـی طرح شـہر قائد میـں مـوٹرسائیکل چـوری ہونـے کـی تعداد مـیں ٘بھی کمـی نا لائی جاسکی شـہر بـھر سـے 4197 کـے قـریب موٹرسـائیکل چوری کـر لیں گئی۔ اوسطآ جائزہ لیا جائـے تـو شـہری یومـیہ 155 قیمتـی موٹر سائیکلیوں سـے محروم ہوتـے رہـے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ جرائم کے اعداد و شمار

اِسـی طرح اگر مـوبائل فون چھیـنے یا چـوری ہونے کـے اعداد و شمار دیکھـے جائیں تـو جـون 2022 مـیں موبائل فـون چھیـنے کی شـرح مـیں بھـی کمـی نا لائی کا سـکی۔ گـذشتہ ماہ شـہریوں سـے 2600 کـے قریب موبائل فون چھیـن یا چـوری کـر لئے گـئے جـس کـی تعداد مئـی میـں 2658 تھـی۔ واضع رہـے ہزاروں ایسـے واقعات جـس میں شـہری تھانہ جانے یا شکایات درج کرانے سـے گریزاں رہتا ہے جـس کـے سـبب موبائل چھیـنے یا چوری ہونـے کـی واقـعہ رپـورٹ نہیں ہوتـا۔

 گـذشتہ ماہ شـہر قائد میں اغـواء برائے تاوان جیسـے 4 واقعات پیش آئـے تاہم بـھتہ خـوری کـے حوالـے سے کوئی مـقدمہ درج نہیں ہوا جبـکہ شـہر بھـر میـں خـون ریـزی کـے واقـعات مـیں بھـی اضافہ دیکھنے کو ملا گذشتہ ماہ جـون 2022 قتـل و غارت ی کـے واقعات مـیں 44 شـہریوں مـوت کـے گھاٹ اتار دیا گیا جـن کی تعـداد جـنوری میـں 44 فـروری میـں 34 مـارچ میں 43 ، اپریل مـیں 46 ، مئـی میں 65 تھـی جـس سـے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہـے کہ رواں برس 275 خاندان کـے زنـدگی کے روشن چراغ گل کر دیئے گئـے۔ مندرجہ بالا جـرائم کـو مدنظر رکھـتے ہوئے بخوبـی اندازہ لگایا جا سکـتا ہے کہ قـیام امن کـے حوالے کئـے جانے والـے تمام دعوے کـھوکھلے ہـی ثابت ہوئـے جـس کا بـروقت موثر اقدامات کر کے سـدباب کـرنا اشد ضرورت ہـے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

4 تبصرے ”جـرائم کے اعـداد و شـمار

اپنا تبصرہ بھیجیں