0

دودھ کی قیمت اورعوامی آراہ

جہاں دوسری ضروریات زندگی میں دودھ استعمال ہونے والی بنیادی اشیاء کی قیتمیں آسمان پر پہنچ گئی. وہیں ڈیری مافیاز نے من مانی قیمتیوں میں اضافہ کر کے. عام عوام کی زندگی مذید بدتر بنا دی. شہری انتظامیہ اور اسسٹینٹ کمشنر بھی پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے

عوامی آراہ لی گئی تو انکشاف ہوا کے مختلف علاقوں میں مختلف قیمتوں میں دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق بنارس سے ثناء اللہ سواتی کا کہنا تھا. کہ ان کے علاقے میں 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے. جبکہ افضال سومرو اور علی رضا نے بتایا  کہ بلدیہ ٹاوّن کےعلاقے میں بھی  170 روپے کے حساب سے دودھ مل رہا ہے.

تاج محمد نے کہا کہ منگھو

پیر سلطان آباد سوسائٹی کراچی میں ملاوٹ والا ہے 150روپے سے  کے کر  160 کا فروخت کر ہے ہیں۔ شکیل تنولی کا کہنا تھا. کہ گرین ٹاوّن کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے کئی. ڈیری فارم اپنے اپنے حساب سے فی لیٹر دودھ فروخت کر ہے ہیں.

لانڈہی کے حوالے سے عماد قدیر صاحب کا کہنا تھا

کہ لانڈھی نمبر 1 سے لانڈھی نمبر 3 تک 190 فی لیٹر دودھ فروخت کیا جا رہا ہے. لاھور سے عمر دراز کے کہنا تھا کہ وہاں پر 120 روپے تک فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے. کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شیر شاہ سے ساجد انصاری اور زیشان ارشد صاحب کا کہنا تھا. کہ شیرشاہ کے کچھ علاقوں میں 170 فی لیٹر دودھ مل رہا ہے. گلستان جوہر سے سید محمد حسن زیدی کی رائے میں وہاں بھی 170 فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے.

پشین سے صدیق محمد اکرم نے بتایا کہ

وہاں پر صرف 90 روپے فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے جبکہ کراچی کے علاقے موسمیات سے بخمہ جان کا کہنا تھا. کہ ان کے علاقے میں 150 سے لے کر 170 فی لیٹر دودھ مل رہا ہے. فائزہ خان کا کہنا تھا کہ ملیر میں بھِی 170 فی لیٹر دودھ مل رہا ہے. حب چوکی سے شہہ زوار کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں 150 فی لیٹر دودھ مل رہا ہے۔

عزیز آباد کے علاقے سے سہیل ازبک نے بتایا کہ

وہاں پر 150 سے 160 روپے فی لیٹر دودھ مل رہا ہے۔ اسی حوالے سے عبدالحق چندریگر کا کہنا تھا. کہ لیاقت آباد نمبر 9 میں ڈیری فارم والے اپنی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں

 خرم زئی صاحب نے اپنی رائے دی کے کورنگی کے ہر علاقے میں 170 روپے. یا اس سے ذائد ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہو رہا ہے. گلستان جوہر کے علاقے سے رانا انور کا کہنا تھا کہ وہاں بھی 170 روپے فی لیٹر دودھ مل رہا ہے۔

جبکہ ملتان سے عاصم شاہد کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں فی لیٹر دودھ 130 کا ملتا ہے۔

کراچی کے علاقے عامدی سوسائٹی سے یحیی عثمان صاحب کا کہنا تھا. کہ وہاں پر فی لیٹر دودھ 180 روپے کا مل رہا ہے۔ عبدالغنی صاحب کا کہنا تھا. کہ پی ای سی ایچ بلاک 2 میں بھی 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے.

طارق روڈ سے آصف سلیم کا کہنا تھا کہ

ان کے علاقے میں فی لیٹر کی قیمت 180 روپے ہے. جبکہ کراچی لیاقت آباد سے جناب زیشان علی کا کہنا تھا

کہ پورے لیاقت آباد میں 170 فی لیٹر ملتا ہے، شہزاد نیازی نے مزاحیہ انداز میں بتایا. کہ میانوالی بغیر ملاوٹ کے 90 روپے فی لیٹر ملتا ہے. خانیوال سے شفت رسول نے بتایا کہ وہاں بھی ایک لیٹر کی قیمت 90  روپے ہے. جبکہ گجرات کے شہری عبدالرحمان نے بتایا. کہ ان کے علاقے میں فی لیٹر کی قیمت 120 تک ہے.  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاوّن کے رہائشی محمد علی کھوکھر کا کہنا تھا. کہ ان کے علاقے میں 165 روپے فی لیٹر مل رہا ہے.

کراچی سے عارف علی نے بتایا کہ

ملیر ماڈل کالونی میں بھِی 170 فی لیٹر کے حساب سے دودھ فروخت ہوتا ہے بلدیہ ٹاوّن سے حشمت علی نے جواب دیا. کہ ان کے علاقے میں فی لیٹر دودھ 180  روپے مل رہا ہے. جبکہ عباس نورالدین نے کہا کہ گلستان جوہر کے علاقے بلاک 6 میں بھی 170 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت ہے. کراچی کے ہی علاقے گارڈن ایسٹ سے منور خان نے بتایا کہ گارڈن کے اطراف میں 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے. بفروزون کی رہائشی حمیرہ خان صاحبہ نے بتایا کہ بفروزون بلاک 15-A/1 میں 140 روپے فی لیٹر دودھ ہے.

جبکہ محمد نظیر کا کہنا تھا کہ

صفورہ چورنگی کی طرف  170 روپے، گلشن حدید سے علی اسلم نے بتایا کہ وہاں پر  170 اسی طرح فیڈرل بی ایریا کے رہائشی عدنان انصاری نے بھی کہا. کہ وہاں  170 روپے فی لیٹر مل رہا ہے. بفروزون سے سلیم احمد نے بھِی  170 روپے کا بتایا  جبکہ قائد آباد سے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ وہاں پر 150 روپے فی لیٹر  مل رہا ہے۔

بھی پڑھیں: تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹو کا مکمل انٹرویو

کراچی کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں کے

سروسے سے یہ بات سامںے آئی کی صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر شہروں میں فی لیٹر  کی قیمت میں خاطر خواہ فرق ہے. جبکہ کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈیری فارم مالکان اپنی مرضی سے ملاوٹ شدہ من مانی قیمتوں میں فروخت کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے ”دودھ کی قیمت اورعوامی آراہ

اپنا تبصرہ بھیجیں