تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹو کا مکمل انٹرویو پڑھیں
آئی ڈی نیوز: جی آپ کا پورا نام کیا ہے۔
ج: میرا پورا نام ماجدہ ہالیپوٹو ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: آپ کی تعلیم کہاں تک ہے
ج: اکنامس میں بیچلرز کیا ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: کس سن میں ؟
ج: جی میں نے 2015 میں بیچلرز کیا اس کے بعد اسی سال سی ایس ایس کا امتحان دیا۔
سی آئی ڈی نیوز: آپ کی سروس کہاں رہی
ج: میں منسٹری آف کامرس میں تقریبآ 3 سال رہی پھر سی ایس ایس کا امتحان دیا. 2019 میں اس کے بعد نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں ڈیرھ سال ٹریننگ کی. اس کے بعد لاہور سے ایلٹ کورس کیا اس کے بعد پہلی پوسٹنگ کراچی میں ہوئی۔
سی آئی ڈی نیوز: یہاں ایسٹ میں کتنا عرصہ ہوگیا۔
ج: مجھے یہاں پر تقریبآ دو ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: اس دو ماہ کے قلیل عرصہ میں آپ نے کون سے نمایاں کام سرانجام دیئے۔
ج: میں یہاں ایس ایس پی آفس میں ہوتی ہوں. چونکہ میں ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں۔ مگر یہاں پر معاشرتی مسائل کے علاوہ. گھریلو مسئلے جو آتے ہیں پر انہیں دیکھتی ہوں۔ ساتھ ساتھ ہراسمنٹ کے جو کیسز آتے تو متعلقہ تھانے کے. ایس ایچ او سے رابطہ کر کے ان کے مسائل حل کروانے کی کوشش کرتی ہوں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹوکا تفصیلی گفتگو
سی آئی ڈی نیوز: اس کے علاوہ آپ کے پاس زیادہ کونسے معاملات آتے ہیں. یا جن کو دیکھتی ہیں۔
ج: اس کے علاوہ یہاں پر لینڈ گریبنگ کے حوالے سے کیسز آتے ہیں
سی آئی ڈی نیوز: لینڈ گریبنگ کے کیسز زیادہ تر کیس ایریا کے ہیں۔
ج: ویسے تو ہر علاقے میں یہ مسئلہ رہتا ہے تاہم سائٹ سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ. گلستان جوہر کا علاقہ ہے شاہراہ فیصل ہے. ان علاقوں سے زیادہ شکایات موصولہ وتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹوکا تفصیلی گفتگو
سی آئی ڈی نیوز: قانون کی پاسداری پر عمل کروانے کے لئے کیا اقدامات کرتی ہیں؟
ج: سب سے پہلے تو مذہبی اجتماعات پر اور اسی طرح کے دیگر معاملات پر خاص توجہ دی جاتی ہے. لاء اینڈ آڈر کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد. اس مقام پر خصوصی طور پر تعینات کی جاتی ہیں. تاکہ نقص امن کا خطرہ نا ہو. اور مشکوک عناصر پر بھی خصوصی دستے نگاہ رکھتے ہیں۔
سی آئی ڈی نیوز: عوام کی سیکیورٹی کے لئے کیا کرتی ہیں۔
ج: ہمارا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ جب بھی کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آتا ہے. تو اس کی پہلی توجہ پولیس ہوتی ہے۔ اسی لئے تمام تھانہ جات میں یہ کہا گیا کہ ہے کوئی بھی اپنا مسئلہ لےکر آئے. تو اسے خوش اخلاقی سے پیش آئیں. اور اس کی پوری بات توجہ سے سنیں ۔ دوسری یہ بات کے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا ہے. اور اسنیپ چیکچنگ پر بھِی خاص توجہ دی جاتی ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اس کے علاوہ دیگر کون سے جرائم زیادہ ہوتے ہیں۔
ج: باقی دیگر جرائم جو دوسرے اضلاع میں ہوتے ہیں ویسے ہی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہوتے ہیں. لیکن ہم نے کوشش کر کے کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: جیسا کہ آپ نے بتایا کہ یہاں پر دو ماہ ہوچکے ہیں. اور کتنے عرصے کے لئے یہاں تعینات ہوئی ہیں۔
ج: جی میں یہاں تقریبآ چھ ماہ ایسٹ میں گزارونگی اس کے بعد اسلام آباد جانا ہے. وہاں ہماری پریڈ ہوتی ہے اس کے بعد پھر کراچی آنا ہوگا۔
تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹو – وقفے کے بعد جاری
سی آئی ڈی نیوز: اس دو ماہ کے دوران آپ کیا کچھ سیکھ چکی ہیں۔
ج: یہاں مجھے ایس ایس پی صاحب کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا. ساتھ ساتھ اینٹی کار لفٹنگ جو پکٹ لگتی ہیں اس میں بھی شامل ہوتی ہوں۔
سی آئی ڈی نیوز: وومن تھانے بھی آپ کی نگرانی میں آتے ہیں۔
ج: جی بالکل وومن تھانے بھی ہمارے انڈر میں آتے ہیں اور وومن تھانے کی. انچارج سے کیس کے حوالے سے اکثر گفتگو رہتی ہے۔ جبکہ ایسٹ کے انڈر آنے والے دیگر تھانوں میں بھی لیڈی اہلکاروں کو خصوصی طور پر تعینات کیا ہے. جو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں اور انہیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
سی آئی ڈی نیوز: جیسا کہ آپ نے بتایا کہ فیملی میٹر بھی آتے ہیں تو اسے کیسے حل کرتی ہیں۔
ج: اس حوالے سے تو سب سے پہلے درخواست گزار کی بات تحمل سے سنی جاتی ہے۔ اس کے بعد دوسری پارٹی کو بھی بلا لیتے ہیں. پھر دونوں کو سنتے ہیں اکثر
اوقات دونوں فریقین کے آمنے سامنے سے مسئلہ وہیں. پر حل ہو جاتا ہے۔ تاہم بعض کیسوں میں حل نہیں ہوتا تو ہم قانونی کارروائی کی طرف چلے جاتے ہیں۔
!!ماجدہ ہالیپوٹ سے گفتگو
سی آئی ڈی نیوز: پولیس فورس جوائن کرنے کا کیا مقصد تھا۔ کیا آپ کی فیملی سے بھی کوئی اس ڈیپارٹمنٹ میں ہے۔
ج: نہیں میرے خاندان کا کوئی فرد پولیس میں نہیں ہے اور آپ کا پہلا سوال کہ یہ شعبہ کیوں جوائن کیا. تو اس کی خاص وجہ یہ ہے.
کہ دیگر شعبوں سے زیادہ محمکہ پولیس میں آپ عوام سے زیادہ قریب ہوتے ہیں. اور میرا اولین مقصد تھا.
کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں. اسی باعث میرا شوق اور مقصد بھی پورا ہوا۔ اور میں عوام کی خدمت کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے میں بہت خوش ہوں۔
Also Read: مہنگائی کا طوفان اور معاشرتی مسائل
وقفے کے بعد جاری
سی آئی ڈی نیوز: پولیس اور دیگر محمکہ میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں۔
:تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹو
دیکھیں یہاں ہمارا ہر دن نیا ہوتا ہے کوئی لگا بندھا کام نہیں ہوتا کہ روزانہ ایک ہی کام کو سرانجام دینا ہو۔ روز نئے نئے لوگ آتے ہیں. نئے کیسز آتے ہیں نئے معاملات آتے ہیں انہیں دیکھنا پڑتا ہے.
اور ایمانداری سے اپنا فرض پورا کرنا پڑتا ہے. تاکہ قانونی اور انصاف کے تقاضوں کو احسن طریقے سے پورا کیا جائے۔
سی آئی ڈی نیوز: ایسٹ کی عوام سے کیا کہنا چاہیں گی۔
:تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹو
میں اکثر گروانڈ پر پوتی ہوں جہاں تک میں نے. دیکھا کہ کہ اب عوام پولیس پر اعتماد زیادہ کرنے لگی ہے۔ اور کافی معاملے میں تعاون کرتے ہیں۔ باقی میں سب سے درخواست کرتی ہوں.
کہ سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں خاص کر. وہ لوگ جو کسی بھی کاروبار سے مسنلک ہیں سی سی ٹی وی کیمرہ کو اولین ترجیح دیں.
اس کے ساتھ ساتھ اپنے محلے یا گلی میں کسی قسم کا غیرقانونی سرگرمی دیکھیں تو پولیس کو مطلع کریں. تاکہ جرائم کی روک تھام میں مذید کمی لائی جاسکے۔
3 تبصرے ”تعینات محترمہ ماجدہ ہالیپوٹوکا تفصیلی گفتگو“