کراچی کے علاقہ عزیزآباد کی طرف رہاٸشی نوجوان زوہیب کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیوں سے چھلنی کرنے والے سفاک قاتل گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے اڈے
عزیزآباد پولیس نے دورانِ ڈکیتی شہری کو گولی مارنے والا. مرکزی ڈاکوں عامر ولد عبدلاستار کو گرفتار کرلیا. مقتول زوہیب کو دورانِ ڈکیتی مورخہ 20 اپریل کو عزیزآباد کی حدود میں صرف موبائل فون چھیننے کے لئے. بے رحمی سے گولی مار کر قتل کردیا تھاڈکیتی میں 3 ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار آئے تھے. جنہوں نے مقتول کو مدینہ مسجد کے عقب میں روکا تھا. واقعہ کا مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں درج کیا گیا تھا.
(کراٸم رپورٹر ارم گلزار)
جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ٹیم بنائی دی تھی. پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے. مرکزی ملزم عامر ولد عبدالستارکو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم نے انکشاف کیا. کہ فدائی اسپتال کے برابر میں مقتول کی دوکان ہے. ملزمان نے ریکی کی کہ مقتول 2 بجے رات کے بعد دوکان بند کر کے گھر جاتا ہے. مقتول دوکان بند کر کے جیسے ہی نکلا تو ملزمان پیچھے لگ گئے. اور مدنی مسجد والے روڈ پر روک ملزمان کے دیگرساتھیوں میں آکاش. ارسلان اور یوسف بھی واردات میں شامل تھے.
گرفتار ملزم سے انٹروگیشن جاری ہے اور دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مقتول زوہیب دو بیٹیوں کا باپ اور والدین کا اکلوتا سہارا تھا. جو کہ گھر کا واحد کفیل بھی تھا. زوہبب کے اہلیہ خدیجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے. بتایا کہ میرا شوہر گھر کا واحد کفیل تھا. جو کہ اپنے بوڑھے والدین اور میری دو کمسن بچیوں کی آخری امید اور سہارا تھا. میری چھوٹی بیٹی محض دوسال کی اور بڑی بیٹی چھ سال کی ہے. لیکن ان سفاک لٹیروں نے میری بچیوں اورمجھے بے آسرا کردیا. قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتل کو پکڑ کر سزا بھی دلوا دیں گیں. لیکن ہمارے حصے میں جو محرومی لکھ دی گٸی ہے. اس کا ازالہ تا عمر نہیں ہوسکتا دوسری جانب زوہیب.
کہ والد نے بھی دوران گفتگو بتایا کہ میرے بیٹے کو چند ہزار کہ موبائل. کہ عوض گولیاں مار کر چھلنی کردیا گیا. جو کہ ہمارا اکلوتا بیٹا اورگھر کا واحد چشم و چراغ تھا. اس وقت ہم لوگ اکیلے اور بے سہارا ہوچکے ہیں ۔ آخر کب تک عوام اپنے پیاروں کو اسی طرح ان ڈاکو. اور لٹیروں کہ ہاتھوں قتل ہوتے دیکھتی رہے گی ۔لہذا ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ. ان قاتلوں کو کیفر کِردار تک پہنچایا جاٸے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاٸے۔
Note:
Also, we attached the picture here. Besides, if you like CID blogs do support us. Also, share this on social media. However, you can also connect with us on social media too. Besides, it’s our job to cover all the criminal activity. Also, the latest news in Pakistan. However, it happens on daily basis. Moreover, We cover this via our Urdu language blogs.
However, you can connect on Facebook too. Besides, share any latest news that happens in your region. We adore covering it via our blogs.
”سفاک قاتل گرفتار“ ایک تبصرہ