0

اٹھارا سالہ دامنی چوتھی منزل سے کود کرگئی

اٹھارا سالہ دامنی چوتھی منزل سے کود کرگئی۔

عشق میں ناکامی پر اٹھارا سالہ دامنی نےچوتھی منزل سے کود کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی. اس حادثے میں لڑکی کی جان تو بچ گئی. مگر اس کی ریڑھ کی ہڈی اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ گٸی. تفصیلات کہ مطابق کراچی. کہ علاقہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کی جواں سالہ لڑکی دامنی نے والدین کی جانب سے. زبردستی شادی کہیں اور طے کئے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر. چار منزلہ عمارت سے کود کر. اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے خودکشی کرنے کی کوشش کی. جس کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی منظر عام پر آئے. وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے عمارت سے. کود پر اپنی جان دینے کی کوشش کی. ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی صفدر آراٸیں کے مطابق متاثرہ لڑکی دامنی کا  تعلق ٹھٹہ شہر سے ہے

رپورٹر ارم گلزار

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی، ایک سیاہ ترین دن۔

اور یہ گزشتہ دس سال سے کراچی میں رہائش پزیر ہیں اور گھریلوں ملازمہ کہ طور پر یہاں ملازمت کر رہی تھی. اور کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی. گھر والوں نے زبردستی شادی کہیں. اور طے کردی جس پر مزکورہ لڑکی نے انتہائی قدم اٹھایا تاہم. ابھی تک متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند نہیں کیا گیا. کیونکہ لڑکی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جو کہ اس وقت جناح اسپتال کہ میڈیکل.

آٸی سی یو میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ چوتھی منزل سے گرنے کے باعث لڑکی کی ہاتھوں. اور دونوں ٹانگوں سمیت ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی ہے۔ دوسری جانب جب لڑکی کہ اہل خانہ سے رابطہ کیا تو متاثرہ لڑکی دامنی. کہ ماموں مومن نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوٸے. بتایا مختصر الفاظ میں بات کرتے ہوٸے بتایا. کہ میری بھانجی تیز ہوا

چلنے کہ باعث حادثاتی طور پر

چھت سے گر گٸی ہے ۔ لہٰذا اس واقعہ کو خودکشی کا رنگ نا دیا جاٸے واضح رہے. کہ یہ واقعہ گیارہ مٸی کو دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا تھا. لیکن تاحال ابھی تک اس واقعہ کی مکمل تفتیش نہیں ہوسکی. اور نا ہی کسی قسم کا کوٸی مقدمہ درج ہوا ہے۔ جس سے اس بات کا سراغ لگایا جاسکے کہ آخر سچ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے ”اٹھارا سالہ دامنی چوتھی منزل سے کود کرگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں