کراچی کے تھانہ جات و پولیس ایک تحقیقی جائزہ اس رپورٹ میں پوری کراچی کے تھانہ جات کی تعداد بتائی جارھی ہے
رپورٹ :
تحقیق و تحریر ترتیب
اس رپورٹ میں پوری کراچی کے تھانہ جات کی تعداد بتائی جارھی ہے اگلی رپورٹ میں تھانوں کے نام بھی بتائیں جائیں گے اور تھانے کے ایس ایچ او کا نام بھی بتایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ایس ایچ او کے نمبرز بھی فراہم کئے جاسکتے ہیں
اس وقت شہر قائد کراچی شھر میں ٹوٹل تین زون اور آٹھ ڈسٹرکٹ ھیں ان تین زونس کے اندر ٹوٹل تھانہ جات کی تعداد ایک سو چھ ہے
کراچی کے تین زون میں ایسٹ زون
، ساؤتھ زون اور ویسٹ زون ھیں اور آٹھ ڈسٹرکٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ، ڈسٹرکٹ ملیر ڈسٹرکٹ کورنگی ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، ڈسٹرکٹ کیماڑی ، ڈسٹرکٹ سٹی ، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل
زون ایسٹ میں تین ڈسٹرکٹ شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ
ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کورنگی
زون ساؤتھ بھی تین ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہے ڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سٹی
یہ بھی پڑھیں: شہر میں جرائم کی صورتحال
جبکہ ویسٹ زون میں دو ڈسٹرکٹ شامل ھیں ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل
- پوری کراچی میں سب سے زیادہ تھانہ جات پر جو ڈسٹرکٹ شامل ھے وہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ھے. ڈنٹرکٹ سینٹرل میں تھانوں کی تعداد تئیس ہے. جبکہ پوری .کراچی میں سب سے کم تھانوں کی تعداد کا ڈسٹرکٹ ویسٹ ھے. جو صرف آٹھ تھانوں پر مشتمل ھے
.تھانہ مومن آباد
.تھانہ پیرآباد
.تھانہ اورنگی
.تھانہ پاکستان بازار
.تھانہ اقبال مارکیٹ
.تھانہ منگھوپیر
.تھانہ سرجانی اور
.تھانہ گلشن معمار
جبکہ جو زون سب سے زیادہ تھانوں پر مشتمل ھے وہ ہے ایسٹ زون ایسٹ زون کے اندر. تھانہ جات کی تعداد چالیس ہے جبکہ سب سے کم تھانوں والا زون ویسٹ زون ھے جس میں اکتیس تھانے شامل ھیں
اب آتے ہیں زون اور ڈسٹرکٹ کی تعداد پر
ایسٹ زون میں ٹوٹل چالیس تھانے ھیں
ساؤتھ زون میں تھانہ جات کی تعداد پینتیس ہے
جبکہ ویسٹ زون اکتیس تھانوں پر مشتمل ہے
ڈسٹرکٹ ایسٹ اٹھارہ تھانوں پر مشتمل ہے
ڈسٹرکٹ ملیر بارہ تھانوں پر ڈسٹرکٹ کورنگی دس تھانوں پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ دس ڈسٹرکٹ کیماڑی تیرہ ڈسٹرکٹ سٹی بارہ ڈسٹرکٹ ویسٹ آٹھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل تئیس تھانوں پر مشتمل ھے جبکہ کراچی میں ٹوٹل تھانوں کی تعداد ایک سو چھ ھے
دیگر معلومات:
کراچی میں ٹوٹل ایس ایچ او کی تعداد ایک سو چھ ھے جبکہ ایس ڈی پی او ڈی ایس پی کی تعداد تریپن ھے ایس پی کی تعداد اٹھارہ ایس ایس پی آٹھ اور تین ڈی آئی جی اور ایک ایڈیشنل آئی جی ہے
ایس ایچ او کے انڈر میں ایک تھانہ آتا ھے
جبکہ ایس ڈی پی او ڈی ایس پی دو تھانوں کا انچارج ہوتا ھے ایس پی ایک ٹاؤن کا انچارج اور ایس ایس پی پورے ڈسٹرکٹ اور ڈی آئی جی ایک زون کا انچارج ھوتا ھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی پورے شھر کا نگراں کہلاتا ہے
ایس ایچ او کا مطلب اسٹیشن
ہاؤس آفیسر ھوتا ھے جو سب انسپکٹر اور انسپکٹر رینک کا ہوتا ہے جبکہ ایس ڈی پی. او کا مطلب ہے سپروائز ڈپٹی پولیس آفیسر جو ڈی ایس پی. یا اے ایس پی رینک کا ھوتا ھے.
ڈی ایس پی مطلب ڈپٹی سپرینٹینڈنٹ آف پولیس اور اے ایس پی اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ آف پولیس اسی طرح ٹاؤن. کا ایس پی مطلب سپرینٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈسٹرکٹ کا ایس ایس پی سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس اور زون کا ڈی آئی.
جی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کہلاتا ھے
ایس پی ٫ ایس ایس پی اور ڈی آئی جی پی ایس پی رینک پر مشتمل ھوتے ھیں پولیس سروس آف پاکستان. جبکہ اے آئی جی کا مطلب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اور آئی جی انسپکٹر جنرل آف پولیس کہلاتا ہے
اسی طرح پی سی پولیس کانسٹیبل
٫ ایچ سی ہیڈ کانسٹیبل ٫ اے ایس آئی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٫ ایس آئی سب انسپکٹر اور پی آئی پولیس انسپکٹر کہلاتا ہے ایچ سی اور اے ایس آئی لیول افسران ہیڈ محرر بن سکتے ہیں جبکہ ایس آئی اور پی آئی لیول افسران ایس ایچ او تعینات ہوسکتے ہیں
ہر تھانے کے اندر تین شعبہ جات ھوتے ہیں آپریشن ٫انویسٹیگیشن اور انٹیلیجنس
ایف آئی آر کے اندراج سے قبل اور ایف آئی آر کے اندراج تک آپریشن کی زمہ داری ہوتی ہے. جو ایس ایچ او سے ہیڈ محرر اور ڈپٹی آفیسر و دیگر تک کی ہوتی ھے. جبکہ آپریشن کی زمہ داری کے بعد انویسٹیگیشن کی ڈیوٹی ہوتی ھے. جو ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کرتی ھے
سندھ ٫ کراچی کے افسران
آئی جی
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ
مشتاق احمد مہر
اے آئی جی
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی
غلام نبی میمن
ڈی آئی جیز کراچی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل
ناصر آفتاب
ویسٹ زون
شرجیل کھرل
ساؤتھ زون
مقدس حیدر
ایسٹ زون
ایس ایس پیز کراچی
.سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس
.ڈاکٹر فرخ رضا ملک
.ڈسٹرکٹ ویسٹ
.معروف عثمان
.ڈسٹرکٹ سینٹرل
.راؤ اعجاز
.ڈسٹرکٹ ساؤتھ
.اکرام اللہ دھاریجو
.ڈسٹرکٹ سٹی
.فدا حسین جانوری
.ڈسٹرکٹ کیماڑی
.عبدالرحیم شیرازی
.ڈسٹرکٹ ایسٹ
.عرفان بہادر
.ڈسٹرکٹ ملیر
.فیصل بشیر میمن
.ڈسٹرکٹ کورنگی
(جاری ہے)
بقیہ تفصیلات اگلی رپورٹ میں